ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری

ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری،،، ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،،، جبکہ دوسری جانب ہالی ووڈتھرلر فلم ’47 میٹرز ڈاؤن‘ آج نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

کارلوس سلڈانہا کی ہدایتکاری میں بننےوالی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھوم رہی ہے جسے لڑائی سے زیادہ پھولوں کی خوشبو میں دلچسپی ہوتی ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں معروف امریکی ریسلر جان سینا، مارک ویلے، جیبریل ایجلیسیاس، کیٹ میک کینن، پال فیج اور ٹریور نوہ سمیت دیگرشامل ہیں۔ فلم 15 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جاۓ گی۔

جوہانز رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “47 میٹر ڈاؤن” کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سیر و تفریح کیلئے زیر سمندر موجود پنجرے میں قید ہوکرآبی حیات کا نظارہ کرنے جاتی ہیں لیکن بری طرح پھنس جاتی ہیں۔

سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.