آل راؤنڈر محمد حفیظ بالنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

لاہور: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ کل اپنے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بالنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بالنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔تاہم محمد حفیظ بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پُرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلئیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ محمد حفیظ اس ٹیسٹ کے لئے سب سے زیادہ تجربہ کار کرکٹر ہیں اس لئے انہیں تیاری میں زیادہ مشکل نہیں آئی۔ قومی کرکٹر اس سے پہلے نومبر 2014 اور جون 2015 میں یہ ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔محمد حفیظ گزشتہ برس 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوئے تھے۔ بالنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز میں آئے گا۔ قومی کرکٹر پرامید ہیں کہ بلے باز سے آل راؤنڈر بنتے ہی ان کے لئے ٹیم کے دروازے کھل جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: