بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ڈائمنڈ جوبلی مکمل کر لی

امیتابھ بچن اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں 1942 کو پیدا ہوئے۔الہٰ آباد کے اس نوجوان نے1969 میں بالی وڈ نگری میں قدم رکھا توکسے خبر تھی کہ یہ اداکار آگے چل کر اداکاری کا شہنشاہ کہلائے گا،بگ بی، شہنشاہ اور لیجنڈ چاہنے والوں نے انھیں کئی نام دئیے،1977 میں فلم زنجیر سے پہلی کامیابی ملی اور پھربگ بی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔اداکاری میں جتنا نام امیتابھ نے کمایا کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔امیتابھ بچن نے اپنے کیرئیر کے اوائل میں ہی جیابچن سے شادی کی، آن اسکرین بھی یہ جوڑی کامیاب رہی اوراس جوڑی نے ایک ساتھ کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ امیتابھ بچن کے ساتھ ریکھا کی جوڑی بھی بے حد پسند کی گئی۔ لاتعداد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بگ بی نہ صرف فلم پروڈیوسر اور پلے بیک سنگر کی حیثیت سے سامنے آئے، بلکہ چھوٹی اسکرین پر معروف کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی سے بھی خوب نام کمایا۔ گزشتہ صدی کے سب سے بڑے فنکار کا اعزاز بھی امیتابھ بچن کے حصے میں آیا،1984 میں اداکاری کو خیر باد کہہ کر سیاست میں قدم رکھا۔1988میں فلم شہنشاہ سے اداکاری کا آغاز کیا۔1999میں برطانوی نشریاتی ادارے کے آن لائن پول میں امیتابھ کو کئی ہالی وڈ اداکاروں کے مقابلے میں گریٹر اسٹار آف اسٹیج اور اسکرین آف دی میلینئیم قراردیا گیا۔بگ بی 2000میں سپر اسٹار آف دی میلینئیم ،1984 میں پدماشری ایوارڈ اور 2001میں پدمابھوشن ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔انھوں نے 4 نیشنل ایوارڈ اور13 فلم فئیر ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔ وہ فلم فئیر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتنے والے پہلے اداکار ہیں۔امیتابھ بچن پر کئی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ ڈائیلاگ ،ایکشن،رقص اور گلوکاری امیتابھ ہر رنگ میں امر ہیں،بالی وڈ میں 48 برس گزرنے  کے بعد بھی امیتابھ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ان کا فلمی کیرئیرآج بھی کامیابی سے جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.