خوف اور دہشت سے بھر پور فلم پری کا ٹیزر جاری

 انوشکا شرما: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بہت جلد اپنے کیریئر کی پہلی ڈراؤنی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں انوشکا شرما ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فلم   پری   انوشکا شرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی تیسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ دو فلموں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ کو پروڈیوس کرچکی ہیں۔ اس فلم کا نام ’پری‘ رکھا گیا ہے تاہم اس کی ٹیگ لائن کے ساتھ یہ واضح کردیا ہے کہ یہ فلم کوئی پریوں کی کہانی پرنہیں ہوگی۔  فلم ’پری‘ رواں سال 2 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: