امریش پوری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 سال بیت گئے

1932 میں بھارتی پنجاب کے علاقے جالندھر میں پیدا ہونے والے امریش پوری بالی وڈ میں منفی کردار کے حوالہ سےبھارتی فلم انڈسٹری پر چھا گئے۔بلندآواز‘ پرکشش شخصیت اور مکالموں کی بہترین انداز میں ادائیگی ‘چہرے کی سختی اور آنکھوں کے خوف کے سبب وہ ایک عرصہ تک بالی ووڈ میں بطور کھلنائک بے تاج بادشاہ بنے رہے- اپنے فلمی سفر کا آغآز انہوں نےپریم پجاری سے کیا -بالی وڈ میں ولن کے طور پر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا کئی سال تک منوایا، لیکن فلم مسٹر انڈیا کے کردار موگیمبو نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔امریش پوری نے رام لکھن ، سوداگر، کرن ارجن ،کوئلہ ، ودھاتا ، ہیرو ، پھول اور کانٹے ،پردیس،میری جنگ اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی یادگار فلموں میں لازوال کردار ادا کئے۔وہ ہالی وڈ فلموں میں بھی جلوہ ہوئے ،،1984 میں انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور فلمی دنیا میں بطور ولن کئی ایوارڈ حاصل کئے۔12جنوری 2005 کو فلمی دنیا کا یہ نامور ستارہ ممبئی کے ہسپتال میں دماغ کی شریان پھٹ جانے سے موت کی اندھیری وادی میں کھو گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: