دپیکا بھی پریانکا اور انوشکا کے نقش قدم پر چل پڑیں، پروڈیوسر بننے کا خواب

بالی ووڈ: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکاری میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے بعد اب پروڈکشن کی فیلڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دپیکا بہت جلد اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا کا پروڈیوسر بننے کا خواب نیا نہیں ہے بلکہ وہ ماضی میں  بھی اپنی اس خواہش کا اظہارکر چکی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ان کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ پروڈیوسر بن سکتی ہیں اور اس کام کو بہت اچھی طرح کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اس شعبے میں پیسوں کے لیے نہیں آنا چاہتیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پروڈیوسر بنیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: