’فقرے بوائز،بھولی پنجابن کے ساتھ واپس آنے کو تیار

’فقرے ریٹرنز‘ 4 سال قبل 2013 میں آنے والی کامیڈی فلم ”فقرے” کا سیکوئل ہے۔ سیریز کی دوسری فلم میں بھی پہلی فلم کی مرکزی کاسٹ کوہی شامل کیا گیا ہے۔ ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی بھی پہلی فلم کی طرح چاروں دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔ان چاروں دوستوں میں سب سے اہم ”دی جے چوچا” ہیں، جنہیں نیند میں خواب آتے ہیں، اور ان خوابوں کی مدد سے چاروں دوست اپنی معاشی حالت بہتر کرتے اور مسائل حل کرتے نظر آتے ہیں۔پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی اس فلم کی ہدایات بھی مرغدیپ سنگھ نےدی ہیں، اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کو آئندہ ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.