گلگت:پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول،کوہ پیماؤں کی شرکت نےچار چاند لگا دئیے

 فلم فیسٹول: گلگت میں پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹول شروع ہو گیا ہے جسے قراقرم ماؤنٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا نام دیا گیا ہے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس طرح کے فلمی فیسٹیول کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ممتاز کوہ پیماؤں کی شرکت نے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔ کوہ پیما ثمینہ خیال بیگ اور مرزا علی نے کہا کہ اس قسم کے فیسٹیول سے گلگت بلتستان کے کوہ پیماؤں کوعالمی سطح پر پذیرائی کا موقع ملے گا۔ تقریب کے آخر میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے گلگت بلتستان کے مشہور کوہ پیماؤں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: