فلم جب ہیری میٹ سیجل مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم مداحوں کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی جس کی وجہ سے اسے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مختلف شائقین نے فلم کو تنقید کانشانہ بنایا۔ ہدایت کارامتیازعلی کوبالی ووڈ میں ایک بہترین ہدایت کارماناجاتاہے جو بالی ووڈ نگری کو بہت سی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں.لیکن فلم “جب ہیری میٹ سیجل” شائقینوں کی توقعات پر پوری نہ اترسکی۔ مداحوں کی جانب سے فلم پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد امتیاز علی خاصے پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ “جب ہیری میٹ سیجل” ایک بہترین ماسٹر مائنڈ فلم ہے لیکن شائقین اسے سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ مداحوں کی جانب سے تنقید کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ بھی ہدایت کار کی حمایت میں بول پڑے جن کا کہنا ہے کہ امتیاز علی کبھی ایسی کوئی فلم نہیں کرنا چاہیں گے جو وہ پہلے کر چکے ہیں، وہ ہر بار کچھ مختلف کرنا ہی پسند کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.