جولیا رابرٹس 5 ویں بار خوبصورت ترین خاتون قرار

ہولی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار،پیپلز میگزین نے جولیا رابرٹس کو ریکارڈ پانچویں مرتبہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔
جولیا رابرٹس کو پہلی بار 1991 میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جب ان کی عمر 23 سال تھی جس کے بعد وہ 2000، 2005 اور 2010 میں بھی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔اب اس جریدے نے انہیں 2017 کے لیے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔ 49 سالہ اداکارہ پیپلز میگزین کی جانب سے ان کے نام کے انتخاب پر کافی حیران ہوئیں اور تفریحاً انہیں یہ اعزاز اچھے دوست جارج کلونی کی وجہ سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا ‘ میں بہت حیران ہوں اور اسے جریدے کی جانب سے عزت افزائی سمجھتی ہوں’۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.