خوبصورت چہرہ ، پیاری سی مسکراہٹ اور کھلھلاتی ہنسی

جوہی چاولہ 1967 میں انبالہ میں پیدا ہوئیں۔اداکارہ جوہی چاولہ نے فلم ”سلطنت” سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ انھوں نے 1984 میں مس انڈیا کا ٹائٹل بھی جیتا۔ 1988میں عامر خان کے ساتھ فلم قیامت سے قیامت تک نے انھیں شہرت دی۔ خوبرو اداکارہ نے اپنی چلبلی اداکاری سے ایک عرصے تک مداحوں کو اپنا اسیر بنائے رکھا۔ ڈر ،بول رادھا بول،ہم ہیں راہی پیار کے اور عشق ان کی چند مشہور فلمیں ہیں۔شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی مداحوں کی فیورٹ رہی۔ انھوں نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،اور بالی وڈ کے ساتھ پنجابی،بنگالی اور دیگر زبانوں میں بھی فلمیں کیں۔۔50 برس کی عمر میں بھی جوہی چاولہ فلم انڈسٹری میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.