کرن جوہر کو اداکارہ کاجول سے لڑائی پر پچھتاوا ہونے لگا

کرن جوہر نے مشہور ٹی وی شو’’نو فلٹر نیہا‘‘ میں شرکت کی اور اداکارہ سے اپنے تعلق پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کاجول کے خلاف بہت کچھ کہا ہے لیکن جب میں ان چیزوں کو دوبارہ مُڑ کر دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ وہ سب میں نے غصے میں کہا تھا، مجھے وہ سب نہیں کہنا چاہیے تھا۔ کرن کا کہنا تھا کہ زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں کہ سامنے والا آپ کی دل آزاری بھی کرتا ہے تو اس کے سامنے بات کرکے معاملہ سلجھا لینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں کرن نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے کاجول کو دی اور اپنے میسج میں کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ تم میرے بچوں کی خبراخبار میں پڑھو یا آن لائن دیکھو اسی لیے میں نے فوراً تمہیں اطلاع دی ہے۔ یاد رہے کہ کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کے درمیان 25 سال تک دوستی رہی لیکن گزشتہ سال اجے دیوگن کی وجہ سے کاجول نے کرن سے دوستی ختم کردی تھی۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی دیئے تھے اور کئی ٹی وی شوز میں ایک دوسرے کے خلاف بولتے رہے جبکہ دونوں تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.