جولیا رابرٹس کی ڈرامہ فلم “ونڈر”کانیاٹریلرجاری

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی ڈرامہ فلم “ونڈر” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم17نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اسٹیفن چبوسکی کی ہدایتکاری میں بننےوالی اس فلم کی کہانی بیسٹ سیلنگ ناول پرمبنی ہےجوایک ایسےبچےکےگرد گھوم رہی ہےجس کاچہرہ پیدائشی طورپردوسرےبچوں سےالگ ہوتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جولیارابرٹس کےعلاوہ جیکب ٹریمبلے،اوون ولسن،مینڈی پیٹنکن،سونیا براگا،ڈینیل روز اور برائس گھیسر سمیت دیگراداکارشامل ہیں۔ مائیکل بیوگ اور ڈین کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 17 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.