بالی ووڈ فلم ریس 3 میں سلمان خان کے ساتھ بوبی دیول کاسٹ

 ریس 3 کے مرکزی کرادر میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈز پہلے ہی کاسٹ ہوچکی ہیں جب کہ تیسرے بڑے کرادر کے حوالے سے کئی اداکاروں کے نام لئے جارہے تھے۔ سب سے پہلے فلم کے تیسرے مرکزی کردار کے لیے سدھارتھ ملہوترا اور عمران ہاشمی کے نام لیے جا رہے تھے تاہم اب فلم ساز ‘رمیش ترانی’ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بوبی دیول کو ریس 3 کی فیملی میں شامل کر لیا ہے۔ ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے ریس 3 کی فیملی میں بوبی دیول، سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز کو خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ میں واضح کیا کہ فلم 2018 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اداکار بوبی دیول کو ایک طویل عرصہ بعد کسی بڑی فلم میں کام کا موقع مل رہا ہے۔ ریس 3 سلمان خان کی بوبی دیول کے ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل 2008 میں دونوں اداکار فلم ‘ہیروز’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.