رجنی کانت نے سلو میاں سے باکس آفس پر مقابلے کی ٹھان لی

سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی فلموں کا باکس آفس پر کوئی بھی اداکار مقابلہ کرنے سے کتراتہ ہے۔دبنگ خان نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم ’ریس 3‘ کی نمائش 2018 میں عید الفطر کے موقع پر کی جائے گی۔  فلم ’ریس 3‘ رواں سال 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی  ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ 24 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن فلمسازوں نے تامل فلم انڈسٹری میں ہڑتال کے باعث فلم کی نمائش مؤخر کرتے ہوئے 15 جون کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فلمی پنڈتوں کے مطابق اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر اسٹارز کی فلموں کا بزنس متاثر ہو گا۔ یاد رہے کہ رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ میں نانا پاٹیکر اور ہما قریشی جب کہ ’ریس 3‘ میں سلمان خان، انیل کپور اور بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: