لندن: فلم ” ریمپیج” کا رنگا رنگ پریمیئر ، فلمی ستاروں کی بھرپور شرکت

لندن: لندن میں ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن فلم”ریمپیج”کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا، جس میں ایکشن ہیرو ڈیون جانسن سمیت دیگر کاسٹ نے بھرپور شرکت کی.اداکار ڈیون جانسن المعروف”دی راک” کی ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن فلم”ریمپیج”کا لندن میں پریمئیر ہوا، تقریب کے موقعہ پر اداکار کا کہنا تھا کہ اپنا ماضی منظر عام پر لانے پر انہیں غیر معمولی ردعمل ملا، پریمئیر میں ایکشن ہیرو سمیت  فلم  کی دیگر کاسٹ نے بھی  بھرپور شرکت کی،  فلم  “ریمپیج ” کی کہانی80 کی دہائی میں کھیلی جانے والی ایک ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ جو ایسے ماہرِ حیوانیات کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاؤں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے،جبکہ فلم کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: