مرنےسےپہلےپاکستان دیکھناچاہتاہوں،رشی کپور

حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے جب کہ آزاد کشمیر پاکستان کے حصے میں ہے۔ان کے اس بیان سے متاثر ہوکر رشی کپور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں انہیں مخاطب کیا اور لکھا کہ وہ فاروق عبداللہ کی بات سے متفق ہیں اور اسی طریقے سے ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں 65 سال کا ہوں اور میں مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔بالی وڈ کے کپور خاندان کی ایک حویلی پاکستان کے شہر پشاور میں موجود ہے جس کو پرتھوی راج کپور کے والد اور راج کپور کے دادا دیوان بشیشورناتھ سنگھ کپور نے تعمیر کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.