رشی کپور کی مرنے سے قبل پاکستان دیکھنے کی خواہش

ماضی میں پاکستان سے متعلق متنازع یا قدرے پاکستان مخالف ٹوئیٹ کرنے والے اداکار رشی کپور نے مملکت خداداد دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔65 سالہ اداکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے ایک بیان کے بعد ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے پاکستان دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ رشی کپور کا اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ان کی عمر 65 برس ہوچکی، اور وہ مرنے سے قبل ایک بار پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مرنے سے قبل پاکستان دیکھ کر اپنے بچوں اور نئی نسل کو اپنے آباؤ اجداد کی جنم بھومی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں۔رشی کپور نے یہ ٹوئیٹ ایسے وقت میں کی جب کہ فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی مزید خودمختاری کا مطالبہ کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ مسائل حل کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ کشمیر کو ’آزادی‘ دی جائے، اور جموں کا علاقہ آزادی کے بعد بھی یہی رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.