زندگی پر فلم کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی طے نہیں ہوا:ثانیہ مرزا

روہت شیٹی کی جانب سے فلم بنانے میں دلچسپی کے حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں نے کچھ لوگوں سے اس بارے میں سنا ہے لیکن حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ان کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔ ثانیہ مرزا نے ایک فیشن شو میں حصہ لیا تاہم اس بارے میں انھوں نے کہا کہ میں فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی، اس سلسلے میں اپنی بہن کی مشکور ہوں وہی میری مدد کرتی ہے۔ اپنے لباس کے بارے میں ثانیہ نے کہا کہ میں وہی پہننا پسند کرتی ہوں جس میں خود کو آرام دہ محسوس کروں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: