سونو نگم کا مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے کا انعام

توہین آمیز ٹوئٹس پر دنیا بھر سے رسوائی سمیٹنے والے گلوکار سونو نگم نے ایک مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے بطور انعام دے دئیے۔

بھارت میں ہندوئوں کے مقدس مقام امر ناتھ جانیوالی ایک بس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں 6 یاتری ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بس کا ڈرائیور اپنی جان سے نہ کھیلتا تو جانی نقصان زیادہ ہوتا۔پہلے پہل تو بھارتی میڈیا نے ڈرائیور کا کردار بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن جب یہ بات کھلی کہ یاتریوں کی جان بچانے والا ایک مسلمان ہے تو معاملے کو ہی دبا دیا لیکن سونو نگم نے شیخ سلیم غفور نامی مسلمان ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے بطور انعام دیئے ہیں۔سونونگم کا کہنا ہے کہ حکومت بھی ڈرائیور کو انعامات اور اعزازات سے نوازے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.