سیف علی کا تیمور خان کو ایک کروڑ تیس لاکھ کی گاڑی کا تحفہ

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے تیمورخان کی عمر ویسے تو پلاسٹک والی گاڑی سے کھیلنے کی ہے لیکن ان کے والد نے انہیں پلاسٹک کے بجائے 1 کروڑ 30 لاکھ کی عالیشان گاڑی تحفے میں دی ہے، بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی پیدائش کے موقع پر 14 نومبر کو ہندوستان بھر میں بچوں کا دن منایا جاتا ہے اس موقع پر  بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنے پیارے بیٹے تیمور خان کو 1 کروڑ 30 لاکھ کی عالیشان گاڑی تحفے میں دی ہے۔ سیف علی خان نے شوروم میں سرخ رنگ کی چمچماتی گاڑی کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے کہا کہ وہ  یہ گاڑی اپنے بیٹےتیمور کو گفٹ کریں گے اور اس گاڑی میں سب سے پہلے تیمور کو گھمانے لے کر جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.