سائنس فکشن فلم”دی لاسٹ اسکاؤٹ” کا نیا ٹریلر جاری

زمین کی تباہی کے بعد انسانیت کی بقاء کیلئے نئی دنیا کی تلاش میں سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم “دی لاسٹ اسکاؤٹ” کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

سیمون فلپس کی ہدایت کاری میں بننےوالی اس فلم کی کہانی سن 2065میں جنگوں کےباعث زمین کی تباہی کے گرد گھومتی ہے جہاں پینگیسس نامی ایک خلائی جہازکاعملہ انسانیت کی بقاء کیلئے نئی دنیا کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بلین گرے، سیمون فلپس، ربیکا فرڈینینڈو، پال تھامس، ڈیجی لارے، پیٹر ووڈورڈ اور پیٹرا بریانٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شیکڈ بیرسن اورمارک کورنویل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 17جولائی کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.