فلم، ٹی وی،اسٹیج پرراج کرنیوالےعمرشریف کی62 ویں سالگرہ

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج  کی دنیا پر راج کرنے والے عمر شریف 62برس کے ہوگئے، مایہ ناز کامیڈین کے فنی سفر پر انگنت کامیابیاں ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ معروف کامیڈین عمر شریف جن کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔

مزاحیہ اداکاری سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے عمر شریف کے ساتھی فنکار کہتے ہیں عمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں، جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔

چودہ سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے عمر شریف اپنی محنت کی بدولت کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.