اداکارہ ماہرہ خان کی فلم “ورنہ”کی نمائش پرسیاہ بادل چھا گئےہیں

فلم کی نمائش کی تاریخ 17 نومبر رکھی گئی ہے لیکن فلم پر مرکزی سنسر بورڈ نے اعتراضات لگا دیئے ہیں جس کے بعد نمائش پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔سنسر بورڈ نے فلم میں ’گورنر پنجاب‘ کے بیٹے کی لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر اعتراض اٹھایا ہے۔بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹریو میں مرکزی سنسربورڈ کے چیرمین مبشر حسن کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پانچوں ارکان فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کے فیصلے پر متفق ہیں-اس سے قبل بھی ہدایت کار عاشر عظیم کی فلم’مالک‘ پر ریلیز کے 3 ہفتوں بعد پابندی عائد کردی تھی لیکن عدالتی حکم پر فلم کے کچھ مناظر کاٹ کر نمائش کی اجازت دے دی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.