جنگی ٹینک سے کروڑوں کا سونا نکل آیا

برطانیہ کے رہائشی نِک میڈ نامی شہری نے عراق کویت جنگ میں استعمال شدہ ٹینک 30 ہزار پونڈ یعنی پاکستانی 40 لاکھ روپے میں خریدا جس کے معائنے کے دوران انہیں اس میں موجود کچھ گولیاں ملیں۔ انہوں نے کسی ممکنہ مشین گن کی موجودگی کے لیے ٹینک کے اندرونی حصوں کو کھولا تو انہیں اندر سے سونے کی چمکتی ہوئی اینٹیں ملیں جو غالباً کویت سے لوٹی گئی تھیں اور ہر اینٹ کا وزن 5 کلوگرام تک تھا۔ ٹینک سے اینٹیں ملنے کے بعد نِک میڈ نے پولیس کو فون کیا جس کے بعد اندازہ لگانے پر اس سونے کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ پونڈ یعنی 26 کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے تاہم پولیس نے یہ سونا اپنی تحویل میں لے کر محفوظ جگہ منتقل کردیا جسے نک جب چاہیں لے سکتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.