مردان یونیورسٹی واقعہ، مشتعل افراد کے بظاہر حلف لینے کی ویڈیو منظر عام پر جس نے عہد توڑا یا کسی کا نام لیا وہ غدار تصور ہوگا گولی مارنے والے کا نام بھی کسی کو نہیں بتایا جائے گا، مبینہ حلف

مردان میں یونیورسٹی واقعے کے بعد مشتعل افراد کے بظاہر حلف لینے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی . جس نےعہد توڑا یا کسی کا نام لیا وہ غدار تصور ہوگا . گولی مارنے والےکا نام بھی کسی کو نہیں بتایا جائے گا’، ویڈیو کب بنائی گئی تاحال تصدیق نہ ہوسکی

قاتلوں نے سفاکیت اور بےحسی کی انتہا کردی، مشال کے قتل کےبعد مشتعل افراد کےحلف لینےکی مبینہ ویڈیومنظرعام پرآگئی ، فوٹیج میں بظاہر یہ لگ رہا ہے ہجوم میں شامل لوگ کہہ رہے ہیں جس نےعہد توڑا یا کسی کا نام لیا وہ غدارتصور ہوگا ۔ ہجوم نے یہ عہد بھی کیا کہ گولی مارنے والےکا نام کسی کو نہیں بتایاجائےگا ۔ جس نے عہد توڑا یا کسی کا نام لیا وہ غدار تصورہوگا ۔ فوٹیج میں یہ نظر آرہا ہے واقعے کے بعد ہجوم میں شامل ملزمان نےایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی ۔ منظرعام پر فوٹیج سے ملزمان کی شناخت باآسانی ممکن ہے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.