بےنظیربھٹوقتل کیس: سزا پانے والے پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق پولیس افسران کی اپیلوں پر ابتدائی سماعت کی۔ سعود عزیز اور خرم شہزاد کی جانب سے وکیل غنیم ابیرایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ ان کے موکلان کوانسداد دہشت گردی عدالت نے 17، 17 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی، سابق پولیس افسران بے گناہ ہیں، سزا کالعدم قراردے دی جائے، عدالت عالیہ نے دونوں اپیلیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ریاست اور مدعی مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کاشف ریاض کو نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.