جنوبی وزیرستان،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کے 3اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کے تین اہلکار شہید اور پانچ شدید زخمی  ہوگئے،،،ذرائع کے مطابق اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں روزمرہ کے گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکا ہوا۔ واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن اس علاقے میں کئی شدت پسند گروہ کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران افغانستان کی سرحد کے ساتھ کیے گئے فوجی آپریشنز کی بدولت یہاں پرتشدد واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن اب بھی شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری ہے۔2014 میں فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا تاکہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری اس دہشت گردی کی جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: