ضمنی الیکشن، بیرون ملک پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعےووٹ ڈالیں گے

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کاکہناہے کہ سمندر پار پاکستانی نادرا کی ہیلپ لائن سے مددبھی لے سکتے ہیں۔اوورسیزووٹرپاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کانیاطریقہ کار انٹرنیٹ ووٹنگ متعارف کرادیاگیاہے جس کے ذریعے سے اپناووٹ ڈال سکیں گے۔ای ووٹنگ سے مستقبل میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ یہ تجربہ کامیاب رہا یا ناکام آئندہ ای ووٹنگ کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے 7 ہزار364 رجسٹرڈ آئی ووٹرزکوپاس کوڈجار کردیئے گئے ہیں۔ ندیم قاسم نے کہا کہ ویب سائٹ پرجاری ویڈیو کے ذریعہ کمیشن نےووٹرز کو رجسٹریشن اور ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کارسے آگاہ کیاہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ تارکین وطن کی جانب سے آئی ووٹنگ میں عدم دلچسپی کے باعث بہت کم ووٹرزرجسٹرڈہوپائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: