نوازشریف کے لیے گوجرانوالہ میں دیسی مرغ،پائے،چڑے،دال گوشت،آلوگوشت،باربی کیو،کھیر ،کسٹرڈ

نواز شریف کی ریلی جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہے۔آج صبح جہلم سے سفر کے تیسرے دن کا آغاز کرنے والی ریلی کےگوجرانوالہ پہنچنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزیر دفاعی پیداوار خرم دستگیرخاں کے ہاں قیام کریں گے جہاں مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے قسم قسم کے کھانے تیار کئے گئے ہیں۔گوجرانوالہ کو پہلوانوں کا شہر مانا جاتا ہے اوریہاں کے شہری کھانے پینے کے شیدائی ہیں۔ اسی مناسبت سے نواز شریف کیلئے دیسی مرغ،بکرے کے پائے ،چڑے،مٹن قورمہ،دال چاول،آلوگوشت،باربی کیو،کھیر،کسٹرڈسمیت دیگر کھانے تیار کئے گئے ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار خرم دستگیرخاں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو مٹن قورمہ،دال چاول،آلوگوشت بہت پسند ہے اور ان کی پسند کو دیکھتے ہوئے مہمانوں کیلئے دوسرے کھانوں کے ساتھ ان تینوں ڈشز کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.