گرمی اورحبس کے باوجودنوازشریف کا لالہ موسیٰ میں والہانہ استقبال

لالہ موسیٰ  : وفاقی دارالحکومت سےچلنےوالا سابق وزیراعظم کا قافلہ جس شہر سےگزرتا ہے وہاں ان کاوالہانہ استقبال دیکھنے میں آتا،ریلی جب جہلم سےلالہ موسیٰ پہنچی توان کو گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ جی ٹی روڈ پر لوگوں کاجم غفیر اپنے قائد کےاستقبال کیلئےموجود تھا ۔ شدیدحبس اورگرمی کےباوجود خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد اپنے محبوب قائدکی ایک جھلک دینےکیلئے جی ٹی روڈ پر موجود تھے۔مسلم لیگ ن کےقائدین،قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، ناظمین،کونسلرز ہزاروں کی تعداد میں لیگی کارکن بڑے پرجوش تھے ۔ قافلے کی آمد پر انہوں نے مہمانوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ سکیورٹی کے پیش نظر استقبال کیلئے آئے کارکنوں کو جی ٹی روڈ پر باڑ لگاکرایک سڑک تک محدود کردیا گیا جبکہ ریلی کی گاڑیوں کو دوسری سڑک پر سے گزارا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.