عوام کسی کو ملک کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ عوام کسی کو ملک کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خود دار، خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں اس جانب شروع کیا گیا سفر کامیابی سے طے کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.