پیپلز پارٹی اداروں کو اپنے ماتحت سمجھتی ہے 40سالوں سے شہری علاقوں سے زیادتی کی جارہی ہے خالد مقبول صدیقی کا 23 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ سرکار آٹھ سال سے شہری علاقوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے تعصب کی دیوار کھڑی کر دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وائٹ پیپر جاری کیا اسے پیپلز پارٹی کی سیاہ کاری کی وجہ سے بلیک پیپر کہنا چاہئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رینجرز کو نوے روز کے لئےخیرات کی طرح اختیارات دینا قومی اداروں کی توہین ہے، جب معاملہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کی طرف جاتا ہے تو شور مچایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی اداروں کو بھی اپنا غلام سمجھتی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو مزار قائد پر اپنی فریاد لے کر جائیں گے اور اسی روز اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.