جے آئی ٹی رپورٹ میں حقائق کو چھپایا گیا،عابد شیر علی

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کاکہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں صرف مضروضات ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ فیصلہ انصاف پر دے گی نہ کہ عمران خان کے الزامات پر۔ اسی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے شواہد کو پکوڑے ڈالنے والے کاغذات قرار دیا۔ ہم عدالت اور ججز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انصاف کی توقع ہے ۔ عمران نامہ اور پرویز مشرف نامہ ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے تاہم مخالفین کی سازشوں کو پنڈی کے گندے نالے میں بہا دیں گے ، شیخ رشید نوازشریف کو دنیا کاسب سے بہترین انسان کہنے والے تھے۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.