باجوڑ ایجنسی: پاک فوج کی چوکیوں پر افغانستان سے حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید

باجوڑ ایجنسی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی زخمی دہشت گرد افغانستان بھی فرار ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان سرحد سمیت دیگرعلاقوں میں افغان حکومت کی رٹ نہیں ہے، سرحد پر افغان حکومت کا کنٹرول نہ ہونے سے دہشت گرد حملے میں آسانی ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.