سوئےمارتے ہوئے چنگاریاں نکلنے سے آگ لگی ،سانحہ احمد پور شرقیہ کی رپورٹ

سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو پیش کردی گئی، رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ کولوگوں نے ٹینکر میں سو ئے مارکر پٹرول نکالنے کی کوشش کی جس سے چنگاریاں نکلیں اور آگ بھڑک اٹھی۔

بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر پھٹنے سے پیش آنے والے ہولناک واقعے کی تحقیقات کیلئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے 51صفحات پرمشتمل مکمل رپورٹ پیش کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکرکے2خانے 25 ہزارلیٹرکے تھے جبکہ اس آئل ٹینکرمیں 8ہزارلیٹرتیل فی خانہ ہوناچاہیے تھے اور جب ٹینکر الٹا اس وقت پہلے ٹینک سے پیٹرول لیک ہونا شروع ہوا مگر لوگوں نے مزید پیٹرول نکالنے کیلئے دوسرے ٹینکر کو بھی سوئے مارنے شروع کر دیے جس سے چنگاریاں نکلیں اور آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکرچیک کرنااوگراکی ذمہ داری تھی ۔واضح رہے کہ اب تک اس واقعے میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.