پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا تھا، احسن اقبال

امریکہ: وزیر داخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں جغرافیائی، سیاسی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور امریکا کو خطے میں امن واستحکام کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم نہ کرتا تو امریکہ کے لئے القاعدہ کو شکست دینا مشکل ہوجاتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کوئی خاطر خواہ امریکی فوجی اور غیر فوجی امداد نہیں مل رہی، غیر فوجی امریکی امداد حکومت پاکستان کو نہیں ملتی بلکہ یو ایس اے ایڈ کے ذریعے براہ راست این جی اوز کو جاتی ہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: