علی رضا عابدی نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا دیا

ایم کیوایم چھوڑنے والے علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی رکنیت بھی چھوڑ دی۔ رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنا استعفی اسپیکر ایاز صادق کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد کیا۔ کانفرنس کے وقت علی رضا عابدی زیارت کے لئے کربلا گئے ہوئے تھے۔کانفرنس کا علم ہوتے ہی انہوں نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے استعفی کا اعلان کیا تھا۔ علی رضا عابدی این اے 251 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.