طالبان اورمجاہدین پاکستان نےنہیں،امریکہ نےبنائے،بلاول بھٹو

امریکہ: بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اورمجاہدین بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ امریکہ کا ہے اور اس معاملے پر میری والدہ بینظیربھٹو نے اس وقت کے امریکی صدر بش کو خبردار بھی کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نےسب سے زیادہ پاکستانیوں کوقتل کیاجبکہ پاکستان نےدہشتگردی کاڈٹ کرمقابلہ کیااوراسےکم کردیاانہوں نے سوال کیا کہ کیاآپ توقع کرتےہیں کہ پاکستان تن تنہادہشتگردی کاخاتمہ کرے؟بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کا 75 فیصدعلاقہ افغان حکومت کےکنٹرول میں نہیں جبکہ امریکہ اور نیٹوفورسزملکربھی افغانستان میں دہشتگردی کامقابلہ نہیں کرسکے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جذبات میں اضافہ ہورہا ہےاور حقیقی جمہوریت ہی انتہاپسندی سے نمٹ سکتی ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی،غیرمساوی سلوک اور موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا اوراگر ہم آج اس پرمتحد نہ ہوئے توبے تحاشا نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: