پیپلزپارٹی کے امتیازصفدر وڑائچ تحریک انصاف میں شامل

پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی ، سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے لاہور میں ڈیرے بھی جانے والوں کو نہ روک سکے ۔ سابق وفاقی وزراء نذر محمد گوندل اور فردوس عاشق اعوان کے بعد اب گوجرانوالہ سے سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ فواد چوہدری کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم کے خانیوال سے سابق ضلع ناظم احمد یار ہراج بھی ہفتہ کے روز پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.