عمران خان کے ڈرامےکافائدہ نوازشریف کوہوا، آصف علی زرداری آصف زرداری نے بھی نوازشریف سے استعفی کامطالبہ کردیا

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتےہیں۔ انھوں نے عمران خان کو تجویز دی کہ پہلے بھی کہا تھا کہ خان صاحب ہمارے ساتھ آئیں، مل کر قانون سازی کریں۔ انھوں نے عمران خان پرتنقید بھی کی کہ انھیں سیاست کرنا نہیں آتی، عمران خان نے اپنی شہرت اور سیاست چمکانے کےلیے یہ ڈرامہ کیا۔سابق صدر نے کہاہےکہ پورےپاکستان کوپتہ چل گیا کہ میاں صاحب شریف نہیں۔ آصف زرداری نے دعوی کیاکہ وزیراعظم کوجانتاہوں،وہ آخرتک استعفیٰ نہیں دیں گے۔آصف زرداری نےکہاکہ سینئرججزنےکہہ دیا کہ وزیراعظم صادق وامین نہیں رہے،سینیئر ترین ججزنےوزیراعظم کونااہل قراردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.