عمران خان نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے ہیں،عائشہ گلالئی

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں  کو 70ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ بیس لاکھ مسلمانوں کی قربانی سے آزاد اور خود مختار پاکستان ملا لیکن میں افسوس کے ساتھ یہی کہنا چاہوں گی کہ اگرچہ برطانوی غلامی سے نکلے ہوئے کئی دہائیاں ہوگئی ہیں لیکن آج بھی ایک سیاسی پارٹی کے چیئرمین عمران خان نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے ہیں ،آج بھی وہ ہر جگہ وہاں کی مثالیں دیتے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ برائے مہربانی آپ خود اگر ذہنی غلامی کا شکار ہیں تو پاکستان کی نوجوان نسل جو کہ انتہائی باصلاحیت ہے اور وہ پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں اس غلامی میں مبتلا نہ کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.