بلاول کا جلسوں اور رابطوں کیلئے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

ہولو گرام ٹیکنالوجی مخاطب کو تکنیکی طور پر قریب لاتی ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں، ٹیکنالوجی کی بدولت آپ کو ایسے ہی دیکھا جا سکتا ہے جیسے حقیقتاً آپ سامنے ہیں۔ تصویر اور روشنی کا اس انداز سے ملاپ کیا جاتا ہے کہ اسی شخص یا چیز کا عکس بن جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے وہ عکس آپ کے سامنے کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر بات بھی کرتا ہے۔ ہولو گرام ٹیکنالوجی میں ریکارڈ اور لائیو دونوں انداز سے آپ کو دکھایا جا سکتا ہے۔اب یہ ٹیکنالوجی سیاسی جماعتوں کی ضرورت بننے لگی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو اتوار کو 30 شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے گولڈن جوبلی کی تیاریوں پر خصوصی پیغام دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: