باجوڑ ایجنسی:چارمنگ بابڑہ میں دھماکہ،3افراد جاں بحق،25زخمی

چارمنگ بابڑہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ 25 افرارد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق مزدوروں کی گاڑی بابڑہ سے پاک افغان سرحدی علاقے سے گزر رہی تھی۔حادثے کی اطلاع کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.