اسلام آباد:باجوڑایجنسی میں شہید پاک فوج کے کیپٹن جنیدفوجی اعزازکےساتھ سپردخاک

باجوڑ ایجنسی میں افغان دہشت گردوں کےحملے میں شہید ہونےوالے پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ کی  نمازجنازہ اسلام آباد میں برماٹاؤن جباہ میں اداکی گئی ،،،جس کےبعدشہیدکیپٹن کوپورےفوجی  اعزازکے ساتھ انکے آبائی علاقےمیں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں اعلیٰ فوجی حکام کےعلاوہ وزیرداخلہ احسن اقبال اوروزیرمملکت کیڈطارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی۔نمازجنازہ میں شریک ہرفردنے وطن کی مٹی پرقربان ہونےوالےکیپٹن جنیدکوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرفوجی حکام نے اس عزم کااظہارکیاکہ مادروطن کی حفاظت کیلئےکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اوردشمنوں کومنہ توڑجواب دیاجائےگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.