قصور واقعہ کا مقدمہ وزیراعلی، اور آئی جی پنجاب کے خلاف درج کرنے کیلئے درخواست دائر

عدالت عالیہ: عدالت عالیہ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی،،درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت آئینی طورپرشہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے-آئین کے تحت پرنسپل آف پالیسی پر عمل درآمد کی پابند ہے- حکومت پنجاب نے پرنسپل آف پالیسی کی سالانہ رپورٹ صدرمملکت اورگورنر پنجاب کو نہ بھجوا کر آئین شکنی کی ہے- عدالت آئین پرعملدرآمد کروانے کے لیے گورنر پنجاب کو موجودہ حکومت کو معطل کر کے ایمرجنسی لگانے کا حکم دے-درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پروزیراعلی پنجاب  شہباز شریف،،وزیر قانون پنجاب  راناثناءاللہ اور آئی جی ہنجاب کے خلاف اندارج مقدمہ کا حکم دے -مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی نہ بنانے کے عمل کو دہشت گردی قرار دے جبکہ عدالت بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے بھی احکامات صادر کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: