جہلم:وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر سےمشکوک شخص پکڑا گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف ریلی کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور کی جانب گامزن ہے اور اس حوالے سے سکیورٹی کےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جہلم پہنچنے پر نوازشریف نےرات وہیں بسر کی ان کے قیام کیلئےدریا کنارے واقع ہوٹل کا انتخاب کیاگیا ۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکار ہوٹل کےاطراف میں تعینات کئےگئےتھے۔ نواز شریف کے قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر موجود تھی تاہم ہرکارکن کی خواہش تھی کہ وہ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھ سکے،اسی دھکم پیل اورہلڑ بازی کے باعث ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئےاس دوران لیگی کارکنوں کی نشاندہی پر ایک مشکوک شخص کوگرفتارکرلیاگیاجس سےتفتیش جاری ہے جبکہ گرفتارکئےگئے باریش شخص سے حاصل ہونے والی تفصیلات کومیڈیا سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.