پاکستانی سفیر اعزاز چودھری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

کنونشن کا انعقاد ”کنیکٹنگ دا ڈاٹس ” کے عنوان سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لانے میں امریکہ کی پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اعزاز چودھری نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل بھی  مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ا سی طرح اپنی خدمات سر انجام  دے گی۔اعزاز چودھری نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک متحرک اور اپنے فرائض سے آگاہی رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی ضرورت ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور یوایس ایڈ کے حکام نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ امریکی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں ان کے کردار کو بھی سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: