چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے امریکی قونصل جنرل لاہور کی ملاقات

 ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکن قونصل جنرل نے چودھری پرویزالٰہی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب پانچ سالہ دور حکومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے صحت، تعلیم اور عوامی فلاح کے میدان میں ترقی کی تھی۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، دونوں حکومتوں کو عوامی فلاحی منصوبوں پر مل کر کام کرنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.