تحریک انصاف میں الیکشن سے پہلے بڑی اکھاڑ بچھاڑ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے سینئررہنما فواد چوہدری کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اس سے پہلے لاہور کے حلقہ این اے 126سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود تحریک انصاف میں یہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔دوسری جانب فواد چوہدری نے ایک بار پھر ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مارچ میں نوازشریف کو سزا ہوگی اور ن لیگ سوکھے پتوں کی طرح بکھر جائےگی۔ جہلم میں تحریک انصاف کی ممبرسازی مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرح ن لیگ بھی بکھرجائےگی۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ن لیگ جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے، عدالتی بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر رانا ثنا اللہ پر تو ہین عدالت لگنی چاہیے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: